لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اسلام یونائٹیڈ کے سی ای او علی نقوی ‘کپتان مصباح الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار تاریخ میں نمائشی میچ ہوگا۔ امید ہے یہ میچ بہت اچھا ہو گا۔نمائشی میچ اچھا اقدام جو پہلے نہیں ہوا۔ نہ صرف کھلاڑی بلکہ باقی سٹاف بھی میچ میں حصہ لے گا۔ میچ کا مقصدٹورنا منٹ سے قبل ایک انوائرنمنٹ بنانا ہے ۔ انٹر نیشنل ٹیمیں آرہی ہیں اور اس سے ملک کا امیج عالمی سطح پر بہتر ہو گا۔دوسرا میچ کوئٹہ میں کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے جو کوئٹہ کی عوا م کیلئے اچھا اقدام ہو گا۔ کرکٹ کا جنون ملک بھر میں ہے ایک اچھاآغاز ملے گا۔ پی ایس ایل سب سے بڑا گیم ایونٹ ہے جو بہت کامیاب جا رہا ہے ۔کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہو رہا ہے جو بہت خوش ہیں ۔
اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15فروری کو ہوگا
Jan 25, 2018