لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )کھیلوں کے فروغ اور فلاحی کاموں کیلئے پشاور زلمی کی مکڈونلڈ کیساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ مکڈونلڈز اور پشاور زلمی کی انتظامیہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مکڈونلڈ پاکستان کی نمائندگی چیف مارکیٹنگ آفیسر جمیل مغل جبکہ پشاور زلمی کی نمائندگی ٹیم اونر جاوید آفریدی نے کی۔ ہیڈ آف مکڈونلڈ محمد جمیل نے کہا کہ پشاور زلمی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں ہمیں اپنے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا۔ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، اسپورٹس کو دیکھنے اور کھیلنے سے روزہ مرہ زندگی میں درپیش ذہنی دباو سے نچات ملتی ہے اور ہمیں ایک کمیونٹی کے طور پر ابھرنے اور ایک ترقی یافتہ پاکستان کیلئے صوبائی اور قومی شناخت کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ ہم ایسی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کا جذبہ رکھتے ہیں، پی ایس ایل کے دوران گراونڈ میں پشاور زلمی کی بھرپور اشتہاری مہم چلائی جائے گی۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ برانڈز کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔