ڈاکوچار شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی،موبائل فون چھین کر فرار

Jan 25, 2018

راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائر پورٹ کو نذر عباس نے بتایا کہ مجھے شادی کرانے کا جھانسہ دے کر تین خواتین نے مجھ سے تین لاکھ روپے اور طلائی زیورات ہتھیا لئے ہیں تھانہ بنی کوشاہد شفقت نے بتایا کہ دوٹھیکیدارمجھے مکان بنانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے لے گئے تھانہ صادق آبادکو اویس نے بتایا کہ میری کار نمبرLED - 8285 چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کو عاطف نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرYL - 590 چوری ہوگیا تھانہ سول لائن کو مشتاق نے بتایا کہ مدعی کا موٹر سائیکل نمبرANP - 838 چوری ہوگیا تھانہ ویسٹریج کوکنٹوٹمنٹ بورڈ راولپنڈی کے ملازم مظہر اقبال نے بتایا کہ میراسرکاری موٹرسائیکل چور لے گئیتھانہ آبپارہ کو ماجد اختر نے بتایا کہ سیکٹر جی سیون فور میں میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ بنی گالہ کو نثار احمد نے بتایا کہ چراہ میں میری ریت بجری کے ٹھیئے پر چار ڈاکو مجھ سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو اظہر محمود نے بتایا کہ آئی جے پی روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر مجھ اور میرے دوست سمیع اللہ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ آئی نائن کو تکریم الحق نے بتایا کہ آئی نائن مرکز میں میری دکان کے تالے توڑ کر نقدی ، موبائل فون ، یوپی ایس ، بیٹریاں اور سگریٹ چوری کرلئے گئے تھانہ بھارہ کہو کو منیب اظہر نے بتایا کہ سپن سیداں میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے مذاحمت پر مجھے زخمی کرگئے تھانہ نیلور کو محمد ساجد نے بتایا کہ ٹھنڈا پانی میں گھر کے باہر سے میری مہران کار نمبرAG - 889 چوری ہوگئی تھانہ سیکرٹریٹ کو محمد عالم نے بتایا کہ مجھے پارلیمنٹ ہائوس میں محمد یاسر نے25 لاکھ روپے کی رقم ادا کرنے کیلئے چیک دیا جو بینک نے ڈس آنر کردیا ۔

مزیدخبریں