لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے اپنے دفتر میں کہا کہ پنجاب حکومت نے چھوٹے کسان اور کاشتکار کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے، ملک اور قوم کنگال جبکہ شریف خاندان خوشحال ہو چکا ہے۔ موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں کسان اور کاشتکار دشمنی پر مبنی ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری نے ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پر مرکزی ترجمان فواد چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، تحریک انصاف کا ماٹو ملک کرپشن کا خاتمہ ہے، چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی عناصر کی سیاست ’’دی اینڈ‘‘ ہو چکی ہے ان کا مستقبل صرف جیلیں ہیں کرپشن کرنے والوں کو بھی نشانہ عبرت بنانا ہوگا قومی اداروں کو احترام نہ کرنے والوں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کریں گی۔
ملک و قوم کنگال، شریف خاندان خوشحال ہو چکا: پی ٹی آئی
Jan 25, 2018