جامعہ زکریا شعبہ ابلاغیات کا سپورٹس گالا‘ بی ایس فرسٹ سمسٹر کی برتری

Jan 25, 2018

ملتان( نمائندہ نوائے وقت)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن سڈیز کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل گالا منعقد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمن ڈاکٹر محمد اشرف خان اور اسسٹنٹ پروفیسر طاہر محمود کے علاؤہ شعبہ کے اساتذہ شہزاد احمد احسن بھٹی‘ سمیعہ منظور اور عاصمہ صفدر نے بھی شرکت کی۔ کرکٹ میچ کے پہلے راؤنڈ کے بعد بی ایس فرسٹ سمسٹر اور ایم فل نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ فٹ بال کا میچ ایم اے اور بی ایس کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔ رسہ کشی کے مقابلے میں بھی بی ایس فرسٹ سمسٹر نے ایم اے کو زیر کر دیا۔ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں بی ایس فرسٹ سمسٹر اور بی ایس ایٹ سمسٹر نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ سپورٹس اینڈ کلچرل گالا کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔اختتامی تقریب میں شعبہ کمیونیکیشن سڈیز کے طالب علم رومان ملک کی جانب سے ملتان سلطان کرکٹ ٹیم کے لیے تیار کیا گیا گانا بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں