کچہ کے علاقہ موضع ہنجرائی غیرمستقل غربی میں صوبائی وزیرجیل خانہ جات کی سفارش پرپوسٹ آفس دائرہ دین پناہ کی برانچ قائم

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) موضع ہنجرائی غیرمستقل غربی چاہ کشال والاکچہ کاعلاقہ میں صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجراکی سفارش پرپوسٹ آفس دائرہ دین پناہ کی برانچ قائم کردی گئی جسکاافتتاح پوسٹ آفس مظفرگڑھ کے میل اوورسیئرمہرمحمداسلم نے کیاجہاں پرکمال احمدمشوری کوپوسٹ ماسٹرتعینات کردیاگیاکچہ کے علاقہ میں پوسٹ آفس برانچ کے قیام کامقصدبروقت ڈاک کی ترسیل ہے اہل علاقہ اعجازحسین چانڈیہ،خورشیدمشوری،عبدالرحمن،گل محمد،اللہ بخش،صفدرعلی،محمدبخش وغیرہ نے صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجراکی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن