بھارت : ڈاکٹرز نے7 ماہ کی بچی کے پھیپھڑے سے ایل ای ڈی بلب نکال دیا

بھارت میں ڈاکٹرز نے سات ماہ کی بچی کے پھیپھڑے سے ایل ای ڈی بلب نکال دیا۔اریبہ خان کھلونا موبائل فون سے کھیلتے ہوئے ایل ای ڈی بلب نگل گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اریبہ کے والد ین کھانسی اور بخار کے باعث اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تاہم کئی روز تک افاقہ نہ ہوا اور اس کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ابتدا میں اریبہ کے والدین کا خیال تھا کہ اس نے کوئی دھاگا یا کھلونے کا کوئی چھوٹا سا حصہ نگل لیا ہے لیکن رشتہ داروں کے مشورے پر انہوں نے بچی کواسپتال کے ای این ٹی ڈپارٹمنٹ میں داخل کرادیا، جہاں ایکسرے سے پتہ چلا کہ اریبہ کے سیدھے پھیپھڑے میں کوئی چیز ہے،انفیکشن سے بچانے کے لئے اسے اینٹی بایوٹک ادویات دی گئیں۔کئی بار کی برونکو اسکوپی کے بعد پھیپھڑے میں ایل ای ڈی بلب نظرآیا، جسے چمٹی کی مددسے دو منٹ کے اندر نکال دیا گیا۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر بلب کا قطر 2سینٹی میٹر تھا۔

ای پیپر دی نیشن