پاکستان نے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجریہ کر لیا

Jan 25, 2019

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شارٹ رینج میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا، نصر زمین سے مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس سے پاک فوج، سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شارٹ رینج میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا، نصر زمین سے مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے میزائل کی تیاری میں سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
میزائل تجربہ

مزیدخبریں