فراڈ کے 17 برس پرانے کیس میں بنک منیجر کو ایک سال قید، 8 لاکھ جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فراڈ کے 17 برس پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بنک مینجر کو سزا سنا دی گئی۔ بنکنگ جرائم عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے 17 سال پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عتیق الرحمن کو ایک سال قید اور 8لاکھ 73ہزار 317روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر چودھری نے دلائل دیئے کہ ملزم نے 16شہریوں کے اکاﺅنٹس سے 25لاکھ 57ہزار 667روپے نکلوائے تھے جن میں سے 8لاکھ 11ہزار 33 روپے برآمد بھی کر لئے تھے۔
17 برس پرانا مقدمہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...