جدہ (امیر محمد خان )قومی اسمبلی کے ڈپٹی ا سپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے جس میں عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک کو ترقی کی جانب لیکر بھی جانا ہے ۔سعودی شہر جدہ میں پاکستان تحریک انصاف جدہ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا وہ اس پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کو اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑا کرنا ہے اور قوم کو ایک عظیم قوم بنانا ہے اوورسیرز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں جو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی کامیابی مین سمندر پاکستانیون کا بہت برا حصہ ہے۔ انہون نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک مین تجریک انصسف کو منطم کرنے می ذورقرنین علیخان اور ظفر علیخان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعزاز میں مکہ۔جدہ۔ اور مدینہ میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوورسیرز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اس حوالے سے بہت جلد پالیسی مرتب کر لی جائے گی اوورسیرز پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں تاکہ ملک ترقی کرے اور روزگار کے مواقع بڑھیں حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر انداز میں آسانیاں اور سہولت فراہم کر رہی ہے۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان اور دیگر ممبر قومی اسمبلی نے بھی خطاب کیامقرنین نے جدہ تنظیم کے صدر احمد بشیر کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اس موقع پر تحریک کے خواتین ونگ کا اعلان کرتے ہوئے خواتین و نگ کء صدر مریم شاہدکو مقرر کیا گیا۔