کراچی میں فر قہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر سا زش ہے ، عبا س کمیلی

کراچی (نیوزرپورٹر)شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر امن وامان کو خراب کرنے کی گھنائونی سازش ہے، فرقہ وارانہ قتل وغارت گری میں جو رعارضی وقفہ آیا تھا وہ ختم ہوچکاہے ،علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ سے دوبارہ شروع ہونے والا شہادتوں کا سلسلہ فداحسین سے ہوتا ہوا محمد علی شاہ تک پہنچ چکاہے۔ دہشت گردی کی نئی لہر ایک بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے، سانحہ ساہیوال میں پولیس کی دہشت گردی کی ویڈیو فوٹیجز تو ریاستی اداروں کو مل جاتی ہیں لیکن شہر قائد کی مصروف شاہراہوں پردن دہاڑے قتل ہونے والے شیعہ اکابرین کے ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی ریکاڈنگ میڈیا تک نہیں پہچائی ان خیالات کا اظہار شیعہ رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میںکیا۔ اس موقع پر رہنما جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی ،ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حمد اقبال رضوی، مجلس علماے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، مجلس ذاکرین امامیہ صدر علامہ نثار قلندری،ہیت آئمہ مساجد علما امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ باقرعباس زیدی،امامیہ آگنائزیشن کراچی ریجن کے صدر ضیاء الحسن ،مرکزی تنظیم عزادری کے رہنما علی رضا رضوی ،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری،علامہ ملک عباس ،ناصرالحسینی، میر تقی ظفر، احسن عباس سمیت دیگر شیعہ رہنما اور عمائدین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن