لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) شالیمار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سالانہ سپورٹس ایونٹ میں طلباء نے لاہور قلندرز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن عاقب جاوید نے کالج کے سالانہ سپورٹس ایونٹ میں بطور مہمان خاص شرکت کی، اس موقع پر مختلف مقابلوں میں شریک طلباء نے لاہور قلندرز کے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔ طلبا نے لاہور قلندرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔
شالیمار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا سپورٹس ایونٹ ‘لاہور قلندرز کی حمایت کا اعلان
Jan 25, 2019