لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نویں سالگرہ گزشتہ روز مرکزی کیمپس میں کلچرل ڈے اور سپورٹس گالہ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کھیل میلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے خطاب کرتے کہا کہ اچھی شخصیت کے حامل کھلاڑی معاشرے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اور حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ڈائریکٹر سپورٹس عامر محمود کے مطابق سپورٹس ایونٹس ایک ہفتہ جاری رہیں گے جس میں باسکٹ بال، کرکٹ،فٹ بال،بیڈمنٹن ،جمناسکٹ او ر دوڑ کے مقابلہ جات ہونگے۔جبکہ دوسری طرف کلچرل میلے کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے کیا۔چئیرمین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور وٹو نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کو ثقافتی رنگوں سے سجایا گیا۔