لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ،تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام شاہ جلال ریسرچ سینٹر تاج باغ میں 26ویں اِقامت دین پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے’’ سانحہ ساہیوال :اسباب اور تدارک‘‘ کے عنوان پر قرآن و سنت اور عصری دلائل سے مزین اپنا مقالہ دو گھنٹے کے دورانیہ میں پیش کیا ۔اقامت دین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے کہا سانحہ ساہیوال پر جس طرح سیاست چمکانا درست نہیں ایسے ہی ظلم چھپانا بھی درست نہیں ۔ اسلام میں اندھا دھند سزائیں دینے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ محمد ذیشان کا تعلق اگر دہشت گردوں سے تسلیم بھی کر لیا جائے تو پھر بھی یوں آپریشن کا کوئی جواز نہیں تھا ۔