ساہیوال: خاوند کے ساتھ بھجوانے کی ضد، ناراض بیوی کی زہر پی کر خودکشی

Jan 25, 2019

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) نئی آبادی میں ایک شادی شدہ 33سالہ خاتون رخشندہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ واقعات کے مطابق بہاولنگر کے بیوپاری رشید احمد کی بیوی رخشندہ خاوند سے ناراض ہو کر میکے آگئی۔ جب والدین نے خاوند کیساتھ جانے کی ضد کی تو رخشندہ نے دل بر داشتہ ہو کر کالا پتھر زرعی دوائی پی خود کشی کرلی۔

مزیدخبریں