ڈیووس(این این آئی)سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ مملکت وسیع تر سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے عمل سے گزر رہی ہے اور وہ قانون اور اقتصادیات سمیت تمام سطحوں پر اصلاحات کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے واقعے کے بعد نظام کی خامیوں کو بھی دور کیا جارہا ہے۔ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایاجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر سی این بی سی سے گفتگو کررہے تھے۔