اسلام آباد(خصوی نمائندہ)الیکشن کمیشن میں درخواست گزار نے ایم این اے مہیش کمار ملانی کے خلاف نا اہلی کی درخواست واپس لے لی۔الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی مہیش کمار ملانی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے دور ان درخواست گزار عبد الغنی وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔درخواست گزار نے ایم این اے مہیش کمار ملانی کے خلاف درخواست واپس لے لی۔درخواست گزار عبد الغنی نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت درخواست دائر کر رکھی تھی۔