نینسی پلوسی سچائی سے خوفزدہ ہیں، اسلئے سٹیٹ آف یونین خطاب منسوخ کیا: ٹرمپ

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب اس لیے منسوخ کیا گیا کیونکہ نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا نینسی پلوسی نہیں چاہتی کہ عوام جانیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں، جبکہ امریکی عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں آگاہ کیا جائے کی ایوان نمائندگان کی سپیکر نے اعلان تھا کہ شٹ ڈائون کے خاتمے تک سٹیٹ آف دی یونین خطاب نہیں ہو سکتا۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے سٹیٹ آف دا یونین خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر نینسی پلوسی نے خط کے ذریعے واضح کیا ایوان صدر ٹرمپ کو خطاب کی اجازت نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں شٹ ڈائون مارچ تک جاری رہنے کی صورت میں کئی اہم پروگرام ختم کیے جانے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال میں سٹیٹ آف دایونین خطاب منسوخ ہونے پر امریکی صدر نے متبادل ڈھونڈ لیا اور وہ جلد عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن