لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو روز وقفہ کے بعد نکلنے والی دھوپ سے شہریوں نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا، اکثر لوگوں نے دن بھر دھوپ میں بیٹھنے اور کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، کئی موٹر وے سیکشنز بند کر دیئے۔ ادھر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر رہا۔