رہائی کے احکامات جیل حکام کوموصول نہ ہونے کے باعث قیصر امین بٹ کی ر ہا ئی نہ ہو سکی

Jan 25, 2019

لاہور(سٹاف رپورٹر)معروف بزنس مین قیصر امین بٹ ضمانت کے تحریری احکامات جیل حکام کو موصول نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز ان کی رہائی نہیں ہوسکی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔احکامات موصول ہوتے ہی ان کی تصدیق کی جائے گی، جس کے فوری بعد رہائی کا عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں