الپوری ( نا مہ نگار)شانگلہ میں موسم سرما کی بڑی برفباری کے پانچویں روزموسم صاف ہوگیا، ضلع کے بیشتر شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھل گئیں ،تاہم سڑکوں پربرف جمنے کی وجہ سے شانگلہ کے مین ہائی وے خوازہ خیلہ بشام روڈ پر الپوری سے لیکر ٹوپسین تک شاہراہ کلیئر ہونے کے باوجود جگہ جگہ برفباری جمنے کی وجہ سے راہ گیروں کیلئے مشکلات پیداکررہے ہیں۔ الپوری خوازہ خیلہ روڈ پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ہدایات کے مطابق بغیر سنوچین کے گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ الپوری سے شانگلہ ٹاپ تک سلائیڈنگ والے جگہوں پر شانگلہ پولیس کے جوان تعینات کرلئے ہیں تاکہ سڑک بند نہ ہو۔ پولیس کے مطابق شانگلہ کے ایسے شاہراہوں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے پر پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں برف کے بعد جب موسم صاف ہوا ہے توسردی کی لہر میں بہت اضافہ ہوگیا ہے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں لوگوں کا امد کم ہوگیا ہے ۔ادھر برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے بھی شانگلہ ٹاپ سمیت الپوری،یخ تنگی کارخ کرلیا اور برف سے کھیلنے کیلئے نوجوانوں کی موج مستی جاری رہی شانگلہ میں ائندہ تین سے چار دنوں میں موسم صاف رہنے کے بعد ابر الود رہنے کا امکان ہے۔
شانگلہ میں برفباری کے پانچویں روزموسم صاف ہوگیا
Jan 25, 2019