راولپنڈی(جنرل رپورٹر)متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شاہ خالد کالونی کی گلی نمبر دس اور گیارہ کے مکین موسم سرما میں بھی پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں ،شہریو ں نے ایوان وقت کو بتایا کہ محلہ شاہ خالدکالونی میں رہائشیوں کو کئی ماہ سے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کئی بار متعلقہ انتظامیہ کو اس مسئلہ سے آگاہ کیا لیکن اس کے باوجود تا حال پانی کے مسئلے کو حل نہیں کیاگیا اور پینے کا پانی بھی میسر نہیں ،شہریوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ عوامی شکایات کومسلسل نظر انداز کر رہی ہے جبکہ علاقہ کے چئیرمین و سیاسی شخصیات بھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے جس پر شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان ،کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کریں تا کہ شہری سکھ کا سانس لیں سکے۔
شاہ خالد کالونی کی گلی نمبر دس اور گیارہ کے مکین پانی کی بوند بوند کوترس گئے
Jan 25, 2019