اسلا م آ با د ( نامہ نگار ) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں مقابلہ گیت گائیکی منعقد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی جویریہ طارق اور ثناء جاوید نے کی یہ مقابلہ سوسائیٹی کی انچارج میڈم فوزیہ رباب،کونسل انچارج میڈم فرح حامد کی زیر نگرانی منعقد کروایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصو صی معروف گلوکار نعمان خالد اعزازی مہمان جاوید سمیع خان تھے۔ مقابلے کے گلوکار ایلورے اور محمد گل جی تھے طالبات نے رنگ برنگ لباس زیب تن کر رکھے تھے جس سے تقریب میں مزید رونق آگئی۔پہلے حصے میں گیت اور نظم پیش کیے گئے جبکہ دوسرا حصہ 60اور80کی دہائی کے خوبصورت نغموں پر مشتمل تھا۔ جسے بے حد خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔اول انعام علیزے اور گروپ میزبان کالج نے حاصل کیا جو حنا اور گروپ ایف سیون فور ماڈل کالج کے حق میں دستبردار ہوئی،دوم انعام عائشہ اور گروپ آئی سی جی،سوم انعام ایمن اور گروپ ایف سیون ٹو نے حاصل کیا پروگرام کے دوسرے حصے میں حفصہ زاہد مارگلہ کالج،شمائلہ فرودون ایف ٹین ٹو اور منیبہ کشمیر روڈ کالج نے بالترتیب اول مدوئم اور سوئم انعامات حا صل کیے پروگرام کے اختتام پر پرنسپل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھول اور شیلڈ پیش کیے۔
اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں مقابلہ گیت گائیکی
Jan 25, 2019