پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس کی چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملا قات ،اہم امور تبادلہ خیال

پاکستان بیت المال ملک کے بائیس پسماندہ ترین اضلاع میں مستحق افراد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کرے گا۔بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی نے یہ بات اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مناسب بجٹ مختص کیاگیاہے۔

منیجنگ ڈائریکٹرنے کہاکہ بیت المال کے فلاحی منصوبوں کوبلوچستان کے مختلف علاقوں تک توسیع دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن