امریکی سینیٹ نے حکومتی تعطل کے خاتمے سے متعلق صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے نئے منصوبے کومسترد کردیاہے۔منصوبے کی منظوری کی صورت میں میکسیکوکی سرحدپردیوارکی تعمیر کے لئے پانچ ارب سترکروڑ ڈالرفراہم کرنے پروفاقی اداروں کاجزوی تعطل ختم کردیاجائے گا۔
حکومتی تعطل چونتیسویں روز میں داخل ہوگیاہے جبکہ اندرون اور بیرون ملک امریکی اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں وفاقی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔