وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سسرال جائیں گے، میں خود بیمار ہوں اور آپ کو چور، ڈاکووں اور لٹیروں کی پڑی ہے،یکم فروری سے ریلوے کا ہیڈ کوارٹر لاہور سے کراچی منتقل کر رہا ہوں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ یکم سے 28 فروری تک گنیز ورلڈ رکارڈ کا ریکارڈ توڑ دوں گا، اس دوران ٹرین میں ہی رہوں گا، وہیں سووں گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میزائل بنا سکتا ہے، سٹرک بنانا آسان ہے، ٹریک اور انجن بنانا مشکل ہے، ہماری فیکٹریاں انجن بنا سکتی ہیں لیکن آج ایک ایک پرزہ باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے جو کے سی آر کا راستہ روکے گا اس کو روند کر چلے جائیں گے، کے سی آر کی کمیٹی کا اعلان کر رہا ہوں، جس کو ہیڈ میں اور سپروائز وزیراعظم کریں گے۔خ رشید کا کہنا تھا کہ ہم 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے، 30مارچ کووی وی آئی پی مسافر ٹرین چلائیں گے، کراچی سے پشاور تک ٹریک تبدیل ہو گا، 10مارچ سے قبل ایک اور مال بردار ٹرین چلائیں گے، یکم سے 28فروری تک ٹرین میں ہوں گا، میں اپنا آفس فریٹ کے لیے راولپنڈی سے کراچی منتقل کررہا ہوں، اب جی ایم اور چیئرمین ریلوے کا دفتربھی یہاں ہوگا جب کہ یکم فروری سے ریلوے کا ہیڈ کوارٹر کراچی منتقل کر رہا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ٹرینوں کو عوام کی امنگوں کے مطابق چلائیں گے، وزیر کی نوکری عارضی نوکری ہوتی ہے تا ہم کرپشن معاف نہیں کروں گا اور پاکستان ریلویزمیں کرپشن کے لیے عدم برداشت پالیسی اختیارکی ہے۔ دبئی کے دوسرمایہ کار پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید دو ٹرینیں چلائی جائیں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون سے متعلق پیرکو وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس ہے، ایم ایل ون پرٹرینوں کی رفتار160کلو میٹر فی گھنٹا ہوگی، ہم نے 4ماہ میں 10لاکھ لیٹر آئل بچایا ہے۔
یکم فروری سے ریلوےکا ہیڈکوارٹر لاہور سے کراچی منتقل کر رہا ہوں, زرداری صاحب سسرال جائیں گے: شیخ رشید
Jan 25, 2019 | 13:27