محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کے لئے یوٹیوب چینل لانچ کر دیا

Jan 25, 2020

لاہور (پ ر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے یو ٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے جس پر کاشتکاروں کو فنی راہنمائی کے لئے محکمانہ شفارشات پر مبنی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے تحت تیار ہونے والے زرعی پیغامات، ڈاکومینٹری ،پروگرامز اور پروگرامز کے متعلق فیڈ بیک کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے نشر کئے جائیں گے ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے یہ بتایا کہ نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے کاشتکاروں تک فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پہنچا رہا ہے۔ اس چینل سے استفادہ کرنے کے لئے کاشتکار یو ٹیوب کے سرچ انجن میں جاکرzaratnama ٹائپ کرکے چینل کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کے اس اقدام کا مقصد زراعت کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل نظامت زرعی اطلاعات پنجاب مختلف واٹس ایپ گروپس اورسو شل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے بھی کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

مزیدخبریں