لاہور (خصوصی نامہ نگار) تاج باغ منظور کالونی ہربنس پورہ کے رہائشی جاوید انجم، ساجد حسین، گوہر مقصود، نوازش علی وٹو، عبدالحمید سمیت دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ منظور کالونی کے رہائشی گزشتہ ایک سال سے گلیاں بازار ، سیوریج کوڑے کرکٹ کے ڈھیر جیسے مسائل سے دوچار ہیں حالانکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام کا آغاز کیا جا چکاہے۔لیکن ہماری کالونی میں دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ شہری کمروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بڑے بوڑھے اور بچے بچیاں سکولوں ، کالجوں،دفاتر،کاروباری حضرات اپنے کاروبار اور نمازی حضرات مساجد جانے سے محروم چلے آرہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے خلاف متعدد بار احتجاج کرنے کے باوجود افسران کے کان تک جوں تک نہیں رینگی۔ منظور کالونی کے رہائشی گندگی کے ڈھیروں اور گندے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
تاج باغ منظور کالونی ہربنس پورہ مسائل کا گڑھ بن گیا ‘گلیوں بازاروں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر
Jan 25, 2020