راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد پولیس نے مبینہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا ملزمان کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لئے ملزمان نے ابتدائی انٹیروگیشن میں ضلع راولپنڈی کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت گینگ کے ملزمان گھروں کے علاوہ میڈیکل سٹورز ، بیکریوں اور جنرل سٹورز پر ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔