راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)مرکزی تنظیم تاجران کے وفد نے مرکزی رہنمائوں کاشف چوہدری اور شرجیل میر کی قیادت میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر دیگر رہنماء ملک ظہیر،ضیاء راجہ ،رفاقت
موجود تھے،صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی ماند ہے ،جن کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے انھیں ایسے اقدامات کبھی بھی نہیں اٹھانے چاہیے جن سے ملکی تشخص پر منفی تاثر پھیلے ،انھوں نے مزید کہا ہے کہ تاجروں کو آزاد جموں و کشمیر میں بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے وہاں ماربل،کنسٹریشن میٹریل ،سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
،بلکہ تاجربرادری کو بیرون ممالک دورے کے دوران اپنے پیارے ملک کا سفیر بننا چاہیے ،وہ جہاں بھی جائیں وہاں اپنے ملک کا مثبت پہلووں کو اجاگر کرنا چاہیے تاکہ دیگر ممالک سے سرمایہ کار پاکستان میں آئیں ،انھوں نے یقین دھانی کروائی کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کرونگا،جس پر تاجروں کے وفد نے انکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر و ترقی میں حکومتوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے،کیونکہ ملک ہے تو ہم ہیں ،حکومت کو بھی چاہیے کہ تاجر برادری کے متعلق بنائے جانے والے قوانین سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے ،تاکہ ایسے قانون بنیں جن پر بعدازاں کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔
آزاد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سردار مسعود خان
Jan 25, 2020