کوالالمپور(صباح نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل حانیہ کی قیادت میں جماعت کے وفد نے ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلامک پارٹی کے سربراہ الشیخ عبد الھادی اوانگ سے ملاقات کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی قیادت اور ملائیشیا کی اسلامی پارٹی کے سربراہ نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، سرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کیخلاف جرائم اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق غصب کرنے کی صہیونی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔