حضرو( نامہ نگار)پاکستان کی ثقافتی تہذیب اور اس کے رنگا رنگ شاندار پروگرام کو شائقین علاقہ کے سینکڑوں نوجوانوں نے اس دلفریب مقابلوں پر ڈھول کی تھاپ پر رکس کیا ۔ اور تالیوں کی گونج کے ساتھ معزز مہمانوں کا استقبال کیا جس پر مہما نوں نے ان کے والہانہ جذبہ پر داد دی ۔ علاقہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے بیرون ملک کے سفیر اور اہم شخصیات جن کا تعلق امریکہ انگلینڈ جاپان کوریا چین آئرلینڈ سے تھا بڑی تعداد میں موجود تھے، مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کے ہمراہ قبلہ بانڈی ڈیم کے قریب ایک پُر فضاء اور سر سبز وادی میں اپنے شو ق اور ذوق کی تسکین کے لئے مختلف پرندوں کا بازگر وں نے اپنی مہارت سے فنی و ذہنی صلاحیتوں کا بھرپور اور شاندار مظاہرہ کیا اس دورہ کے اہتمام اور انتظامات ملک امین اسلم کے کوارڈینیٹر معان خصوصی اشفاق خان آف غورغشتی نے کیا تھا جس میں سینکڑوں شائقین نے بھرپور شرکت کی اور مقابلوں میں نایاب اور قیمتی پرندوں کو فضاء میں چھوڑ کر بے حد محظوظ او ر خوشی سے لوٹ پوٹ ہو گئے جبکہ علاقے کے شائقین نوجوانوں نے تالیوں کی گونج میں بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں کے فن کا شاندار مظاہر ہ دیکھ کر ملک امین اسلم کے ذو ق و شق کی داد دی جنہوں نے تمام بیرون ملک کے سفیروں کو نہ صرف قبلہ بانڈی دیم کی پرفضا وادی میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرلطف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر ممبران کمیٹی تحصیل حضرو شمشیر خان ، حاجی عبد الودود ، عمران خان حضرو، اشفاق خان غورغشتی، نزاکت خان ، مشتاق میر ، سرفراز ڈار ، قیصر خان ، محمود خان اڈا ٹرک اڈہ حضرو، عامر عتیق ،ـثمر عباس ڈاکٹر مسعود اختر ، نواز خان کامرہ ، انور مرزا ، طارق ٹوانہ ، سہیل خان ، شیراز خان اور سینکڑوں کی تعداد میں شائقین تحصیل حضرو موجود تھے ، تاہم تقریب کے اختتام پر ملک امین اسلم نے بیرون ملک سے آئے غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔