پولیس ٹیلی کمیونیکشن برانچ میں ملازمین کی ترقی کا عمل تیز کردیا گیا : شاہد جاوید

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی (ٹیلی ) شاہد جاوید نے کہا ہے کہ پولیس ٹیلی کمیونیکشن برانچ میں ملازمین کی محکمانہ ترقی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں کو اب زیادہ ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے۔ قربان لائنز لاہور میں کانسٹیبل سے حوالدار کے عہدے پر ترقی پانے والے ملازمین کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن برانچ کے تمام ملازمین کے لئے 8 گھنٹے کی شفٹ یقینی بنائی گئی ہے۔ اب یہ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے مقررہ اوقات کار میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ تقریب میں ڈی آئی جی (ٹیلی ) شاہد جاوید، ایس ایس پی صادق علی ڈوگر، ایس پی موبائل بلال ظفر اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ندیم صدیق نے ترقی پانے والوں کو رینک لگائے۔ ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے اپنے خطاب میں ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن