خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع‘ گواہ کو سٹریچر پر لایا جائے: عدالت

Jan 25, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔ خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کے تفتیشی افسرنے کہا کہ وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت ان طبی رپورٹس کو تسلیم نہیں کرتی۔ گواہ کو سٹریچر پر پیش کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری ہر بار عدالت چھوڑ کر قیصر امین کا بیان قلمبندکرانے آتے ہیں‘ یہاں تاریخ لے لی جاتی ہے۔ عدالت نے خواجہ برادران کو اسمبلی اجلاس میں جانے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں