اسلام آباد ( وقائع نگار) اقلیتی کوٹہ کے باوجود بھرتی نہ کرنے پر وفاقی پولیس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست گزار آصف محمود نے ہارون الرشید ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری سٹیبلشمنٹ، آئی جی پولیس اور اسسٹنٹ آئی جی پولیس کو فریق بناتے ہوئے کہاکہ 18سیٹوں پر اقلیتی کوٹہ کے باوجود تمام مسلمان امیدوار بھرتی کرلیے گئے، اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی بھرتی میں اقلیتی کوٹہ پر اپلائی کیا، اشتہار میں بھی واضح طور پر پانچ فیصد اقلیتی کوٹے کا ذکر کیا گیا تھا۔