چینی ایک ہفتے میں 3.60 ‘سال میں 18.88 روپے کلو مہنگی ہوئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 3 روپے 60 پیسے‘ ایک سال میں 18 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 74.29 روپے سے بڑھ کر 77 روپے 89 پیسے فی کلو ہو گئی۔ ایک سال قبل چینی کی قیمت 59 روپے 3 پیسے تھی۔ ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 167 روپے مہنگا ہوا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں دالوں‘ برائلر‘ بیف اور چائے سمیت 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...