پارلیمانی کمیٹی کی اپیل پر حسن مرتضیٰ نے آٹا بحران کے خلاف بھوک ہڑتال ختم کر دی

لاہور( خصوصی نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے پارلیمانی کمیٹی کے اصرار پر مہنگائی اور آٹے کے بحران کیخلاف بھوک ہڑتال ختم کردی ، کمیٹی کے اراکین حسن مرتضیٰ کو منا کر ایوان میںلے گئے ، حسن مرتضیٰ نے مہنگائی کے خلاف جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں بھوک ہڑتال کی تھی اور رات اسمبلی میںبھی بسر کی تھی ۔ قبل ازیں اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے وزراء اور حکومتی اراکین بھوک ہڑتال پر بیٹھے حسن مرتضیٰ سے خیریت دریافت کرتے رہے جبکہ اپوزیشن اراکین اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہوتے رہے ۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور حسن مرتضیٰ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ۔حسن مرتضی نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیاکہ عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے ۔ جس پر سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ہم آپ کو ہر چیز دینے کے لیے تیار ہیں ۔حسن مرتضیٰ نے کہا مجھے کچھ نہیں چاہیے عوام کو سستی روٹی دیں ۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ آپ نے سپیکر بننے کی بات کی تھی میں آپ کے لیے دعا گو ہوں ۔ دریں اثناء ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر پارلیمانی کمیٹی کے اراکین حسن مرتضیٰ کی بھوک ہڑتال ختم کرانے اورانہیںمنانے کے لئے ان کے پاس آئے۔ کمیٹی میں سابق سپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال، چوہدری ظہیر الدین ، فیاض الحسن چوہان ، موسی گیلانی سمیت دیگر اراکین اسمبلی شامل تھے ۔ کمیٹی کے اصرار پر حسن مرتضیٰ نے بھوک ہڑتال ختم کر دی جبکہ رانا اقبال نے انہیںچائے پلائی ۔حسن مرتضیٰ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کے بحران کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ،میری گزارش ہے کہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو اس بات کا جائزہ لے کہ آٹا بحران کس نے پیدا کیا اوران لوگوں کی نشاندہی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...