نیشنل سیونگز سکیمز، انسداد منی لانڈرنگ‘ فنانسنگ ٹیررازم سپروائزری بورڈ تشکیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل سیونگز سکیمز انسداد منی لانڈرنگ اور فنانسنگ ٹیررزم سپروائزری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پانچ رکنی بورڈ کے چیئرمین وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ ہوں گے۔ ڈائریکٹر سٹیٹ بنک سید جہانگیر شاہ بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر تنزیلہ نثار مرزا بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔ ایف ایم یو کے ڈائریکٹر عدنان، عمران بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری بی ون بورڈ ممبر اور سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...