سرینگر( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی فوج نے جیش محمد کے دو عسکریت پسندوں کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاق ہ زینت راگ کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اس دوران علاقہ مکینوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا بعد ازاں اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوگئے تاہم بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں علاقے میں جیش محمد کے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا لیکن وقوع سے اس کی لاش نہ ملی جسے بعد ازاں قریبی جنگل سے ٹریس کیا گیا جہاں دوبارہ جھڑپ میں ایک اور عسکریت پسند مارا گیا بھارتی فوج نے مارے جانے والے عسکریت پسندوں کے غیر ملکی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جس کی شنا خت ابو قاسم کے نا م سے کی ہے اور اسے جیش محمد کا اہم کما نڈر قرار دیا ہے ، ادھر علاقے میںبھارتی فوج کا آپریشن تاحال جاری ہے ۔