حکومت ملک سے بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے:علی محمدخان

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں بدعنوانی یامنی لانڈرنگ کاکوئی بڑاسکینڈل سامنے نہیں آیا۔وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی کیونکہ اس نے دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں بلاتفریق احتساب کے نعرے سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 

ای پیپر دی نیشن