قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ کی ذیلی کمیٹی کو ایوان زراعت کے قیام کے بل میں مزید ترمیم کی تجویز

Jan 25, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت قانون کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کی ذیلی کمیٹی کو ایوان زراعت کے قیام کے بل میں مزید ترمیم کی تجویز دیدی گئی ہے۔چوہدری محمد اشرف کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا،اجلاس میں چیمبر آف ایگری کلچر بل 2020ء زیر بحث آیا،جس پر بل کے موور ریاض فتیانہ نے کہاکہ یہ ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہو گا،اس ایوان زراعت کے 19رکن ہوں گے،ایک سے پانچ ایکڑ زرعی اراضی کی ملکیت رکھنے والے پانچ افراد ایوان زراعت کے ممبر ہوں گے،ایوان زراعت میں ایک خاتون ممبر ہوگی،6سے 12ایکڑ کی ملکیت رکھنے والے چار ممبران ہوں گے،ایگرو بیسڈ انڈسٹری کے نمائندے بھی ایوان زراعت کے رکن ہوں گے،مزارعوں کیلئے بھی ایک سیٹ ایوان زراعت میں رکھی جائیگی،ایوان زراعت ملک میں زرعی سیکٹر کے فروغ کیلئے کام کریگا،کنوینئر کمیٹی نے کہاکہ ٹیوب ویلوں کا ریٹ طے ہے لیکن ساتھ ٹیکسوں کی بھرمار ہے،وزارت لا ڈویژن نے کہاکہ بل پورے ملک کیلئے لایا جاسکتا ہے،لا ڈویژن حکام کی جانب سے بل میں ترامیم کی تجویز دی گئی جس پر بل کی منظوری موخر کر دی گئی۔

مزیدخبریں