سیکٹر ڈی بارہ میں کرڑوں کے 13 پلاٹس خلاف ضابطہ بااثر افسران کوالاٹ کرنے کیلئے دباؤ

Jan 25, 2020

اسلام آباد (وقار عباسی /وقائع نگا)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی انتظامیہ پر اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں کرڑوں روپے مالیت 13 پلاٹس ضابطے کے خلاف افسران کو الاٹ کرنے کے لیے دباو ڈالا جارہا ہے ۔اس زریعے کے مطابق سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ پر مبینہ طور پر دباو ڈالا جارہا ہے کہ وہ سیکٹر ڈی 12 میں آکشن کی غرض سے رکھے گئے پلاٹس افسروں کو الاٹ کرے واضح رہے کہ سیکٹر ڈی 12 فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے سرکاری افسران و ملازمین کے لیے شروع کیاتھا اس سیکٹر میں فاونڈیشن کی انتظامیہ ہی دستیاب پلاٹس افسروں و سرکاری ملازمین کو الاٹ کرنے کی مجاز تھی تاہم سیکٹر میں پلاٹس ختم ہونے پر اسے کلوز کیا جا چکا ہے اس ذریعے کے مطابق فاونڈیشن اور سی ڈی اے کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق کمرشل ایریا اور بیس فیصدپلاٹس سی ڈی اے کو دیئے گئے جبکہ اس کے بدلے سی ڈی اے نے سیکٹر کی جزوی ڈویلپمنٹ اور سروسز کی فراہمی کرناتھی اب فاونڈیشن کے پاس اپنے کوٹے کے پلاٹس دستیاب نہیں ہیں جبکہ سی ڈی اے کے کوٹے کے 13 پلاٹس موجود ہیں جن کی مالیت پچاس کروڑ روپے بنتی ہے وہ پلاٹس مذکورہ افسران کو خلاف ضابطہ الا ٹ کروانے کے لیے اداروں کی جانب سے دباوڈالا جارہا ہے۔ سی ڈی اے حکام اس دباو کے باعث سخت بے چینی کا شکار ہیں۔ بنیادی طور پر سی ڈی اے پلاٹوں کی اسی نوعیت کی نیلامی کے ذریعے اپنے وسائل پیدا کرتا ہے اور ان سے اخراجات پورے کرتا ہے تاہم فائونڈیشن اور وزارت قانون کے باعث صورتحال خراب ہورہی ہے ۔

مزیدخبریں