اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم شیعہ علما بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی سرغنے اور اسکے پٹھووں کوپاک چین دوستی میں ہرگزرخنہ اندازی نہیں کرنے دی جائیگی ، بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون اورپاکستان کی بقاء وسلامتی کیخلاف ناپاک عزائم سے جنوبی ایشیاکسی وقت بھی تباہی سے دوچارہوسکتاہے ، اگرپاک بھارت جنگ ہوئی تویہ علاقائی نہیں بلکہ عالمی تباہی پرمنتج ہوگی ، عالمی سرغنہ اوراس کے پٹھوبھارت کے پیٹ میں سخت مروڑہے ، امریکہ اب دوسری مرتبہ پاکستان سے اظہاردوستی کرتے ہوئے کشمیرپرثالثی کی پیش کش دہرارہاہے مگرآزمائے ہوئے کوآزماناجہالت ہے لہذاحکومت دوٹوک موقف اختیارکرکے عالمی سرغنے پرواضح کردے کہ مسئلہ کشمیر کاواحدحل کشمیریوں کی امنگوں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی ادائیگی ،استصواب رائے ہے اس کے علاوہ کوئی ،حل پیش کرنا کشمیریوں کی قربانیوں کورائیگاں کرنااور کشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کشمیرکونسل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عالمی سرغنے کوپاک چین دوستی میں رخنہ اندازی نہیں کرنے دی جائیگی، حامدموسوی
Jan 25, 2020