عراق: بصرہ میں احتجاج کو پرامن رکھنےکے لیے فوج سڑکوں پرآگئی

Jan 25, 2020 | 11:26

ویب ڈیسک

عراق کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بصرہ شہرمیں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے فوج کو سڑکوں پرآنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بصرہ کے آپریشنز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم نزال نے مسلح افواج کو سڑک پر نکلنے اور پرتشدد مظاہرے روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنھبالنے کی ہدایت کی ہے۔بصرہ میں عسکری کمانڈ نے مسلح افواج کو سڑکوں پر اترنے، پرامن مظاہرین کو تحفظ دینے اور تخریب کاروں کو مظاہرین کی صفوں میں گھسنے سے روکنے کے احکامات دیے ہیں۔بصرہ کی عسکری قیادت نے عوامی رابطہ کمیٹیوں سے ملاقاتوں کے دوران احتجاج کے لیے مخصوص مقامات کے باہر مظاہرے نہ کرنے پر زور دیا ۔ مظاہرے کے آغاز کے پہلے دن سے ہی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

مزیدخبریں