جدہ(اے پی پی)سعودی حکام نے غیر اخلاقی وڈیو کلپ کے دھندے کی سزا 5 برس قید اور 3 لاکھ ریال تک جرمانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق دونوں سزاں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔ سزا انسداد جرائم قانون کی دفعہ 6 میں مقرر کی گئی ہے۔ سزا ان تمام افراد کے لیے ہے جو غیر اخلاقی وڈیو کلپ کا دھندا کریں گے یا ملکی قانون یا سماجی تہذیب کے منافی کوئی حرکت کریں گے۔