جولین اسانج کی حوالگی کی درخواست کی سماعت مئی تک ملتوی

Jan 25, 2020

لندن (اے پی پی) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی درخواست پر لندن میں ہونے والی سماعت فروری سے مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے وکی لیکس کے بانی کی حوالگی پر سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جولین اسانج کے وکلاء نے گواہوں کو پیش کرنے اور غور وخوص کرنے کے لئے وقت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے جج سے سماعت کوملتوی کرنیکی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولین اسانج کو اس معاملے کے متعلق ثبوت جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں