لاڑکانہ(نمائندہ نوائے وقت) سندھ کے لوگوں نے لسانیت اور نفرتوں کے بت توڑ دیئے ہیں، کراچی سے کشمور اور کشمور سسے کشمیر تک پی ایس پی کے جھنڈے تلے اب سب ہوچکے ہیں، مہاجر اور سندھ کارڈ کھیلنے والے توبہ کریں، آج سندھ ایک ہوگیا، کارکنوں نے میرے خوابوں کو تعبیر کی دنیا دکھادی، سندھ کے کوئی ٹکڑے نہیں کرسکتا، انہیں پتہ ہے کہ کوئی سندھ کے باسیوں کو الگ نہیں کرسکتا۔ ہمارے درمیان کوئی نفرتیں نہیں، سندھ کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔ سندھ پر کوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مہاجروں کے نام پر آواز لگاتے ہو کہ سندھ کے دو ٹکڑے کرو گے، مہاجر یہ نہیں چاہتا، مہاجر اپنے بھائیوں کے ساتھ سندھ کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہو،عوام ہمارا ساتھ دے ایسی قانون سازی کریں گے کہ جس کے ذریعے اختیارات اور وسائل گلی، محلوں، کوچوں، اور گوٹھوں تک منتقل ہوں، ہر گلی میں اسی کی نمائندہ قیادت ہوگی۔ مضبوط ترین بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔ان خیالات اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے لاڑکانہ میں جلسے کے شرکاء خطاب کر تے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ لاڑکانہ۔میں 3 ہزار سے زائد افراد کتے کے کاٹنے کا شکار ہوئے، لیکن علاج نہیں حکمرانوں کا کام جھوٹ پر چل رہا ہے، انہوں نے کہا کے تنبیہ کرتا ہوں کہ ریاست مدینہ کی جھوٹی بات مت کرو۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لاڑکانہ کے بھائیو، پاکستان کے لوگو میرا ساتھ دو۔میں تمہارے دروازوں پر تمہارے قدموں میں حکمرانی لاؤں گا۔مجھے ووٹ دو میں آئین میں ایک دن میں ترمیم کروں گا۔ مصطفیٰ کمال۔نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 148 کو چار لائنیں لکھ کر چھوڑ دیا گیا ہے اور ہر وزیر اعلی آئین کے اس آرٹیکل کی اپنی مرضی کی تشریح کرتا ہے۔ مصطفیٰ کمال۔نے کہا کے میرا دشمن بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، اگر لگائے تو ثابت نہیں کر سکتا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں اللہ کے قانون سے ڈرو، مسائل حل کرو۔ ہم نے ہمیشہ سچ بولا تب بھی جب کراچی میں سچ بولنے کے سب سے چھوٹی سزا موت تھی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کے ہم بھی یو ٹرن۔لے سکتے تھے لیکن تب بھی میں اور میرے ساتھیوں نے سچ بولا۔ مصطفیٰ کمال۔نے کہا کے اللہ تعالی ہمیں آزما رہے ہیں کہ ہم ظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں یا نہیں جس دن ظلم اور ظالم کے خلاف ایک ہو کر آواز بلند کی تو اللہ تعالی کامیابی ضرور دیں گے۔اس موقعے پر انیس قائم خانی,ارشد وہرا، اشفاق منگی، آسیہ اسحاق اور دیگر رہنمائ۔ موجود تھے۔ٓ انیس قائم خانی نے کہاکہ آج لارکانہ میں مصطفی کمال کانظریہ جیت گیا ہے جلسے میں اتنی کثیر تعداد میں شرکت کرکے بتادیا کہ مصطفی کمال کا نظریہ امن ہے انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ پاکستانی ہونے پر فخر کرو یہ نظریہ لیکر مصطفی کمال نے بات کی۔ شبیر قائم خانی نے کہاکہ جن لوگوں نے تبدیلی کے نعرے لگائے ، حکومت نے عوام کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ پی ایس پی صرف کراچی، لاڑکانہ کی جماعت نھیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے اورلاڑکانہ کی عوام نے بتادیا کہ تمام زبان بولنے والے ایک ساتھ ہیں۔آسیہ اسحاق نے کہاکہ ہم نفرتوں کی دیوار توڑ کر پیار محبت کا پیغام دینے آئے ہیں ۔