سابق مصری صدر حسنی مبارک کی ملٹری اسپتال میں آنتوں کی سرجری

Jan 25, 2020 | 11:57

ویب ڈیسک

سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ حسنی مبارک کو گذشتہ جمعرات کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ سرجری پرانی ہرنیا کی وجہ سے کی گئی۔ ہرنیا میں خرابی کی وجہ سے حسنی مبارک کو آنتوں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک المعادی ملٹری اسپتال میں کچھ دن زیرعلاج رہیں گے۔ ان کی صحت بہتر ہونے کی صورت میں انہیں مشرقی قاہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر منتقل کردیے جائیں گے۔حسنی مبارک کے وکیل فرید ال الدیب نے بتایا کہا ان کے موکل کی سرجری مقامی ڈاکٹروں کی موجودگی کے غیرملکی ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی۔ ان کی حالت اب بہتر ہے اور ان کے تمام اعضاءاچھی طرح کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ حنسی مبارک عہدے سے معزولی کے 9 سال بعد گذشتہ برس اکتوبر میں منظرعام پر آئے۔ انہیں یوٹیوب پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں وہ سنہ 1973ءکی جنگ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔اس سے قبل وہ دسمبر 2018ءکو فوجی داری عدالت میں پیشی پردیکھےگئے تھے۔خیال رہے کہ 92 سالہ حسنی مبارک 1928 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نےسنہ 1981ءسے 2011ءتک مصر میں 30 سال ملک کے سیاہ وسفید کے مالک رہے۔ انہیں سنہ 2011ءکو ملک میں اٹھنے والی عوامی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔

مزیدخبریں