مصر:خاتون کی بچیوں سمیت کثیر منزلہ عمارت سے کود کرخودکشی

Jan 25, 2020 | 12:03

ویب ڈیسک

مصرمیں ایک 33 سالہ خاتون نے 2 کمسن بچیوں سمیت کثیر منزلہ عمارت سے کود کو خود کشی کرلی۔ غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق یہ المناک واقعہ   شمالی مصر کے القلیوبیہ صوبے میں پیش آیا جہاں 33 سالہ ایک خاتون رحاب نے پہلے اپنی دو بچیوں 6سالہ اسما اور 4 سالہ رغدہ کو ایک عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینکا اور اس کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی۔یہ خاتون الرملہ گائوں کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔بلندی سے پھینکے جانے کے نتیجے میں دونوں بچیاں موقع پر ہی فوت ہوگئیں جب کہ ان کی ماں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا  ۔ گرنے کے نتیجے میں اس کا جسم اور ہڈیاں چور ہوچکی ہیں۔حکام نے اس واقعہ  کی تحقیقات شروع  کردی تاہم خاتون کے اس خطرناک اقدام کے محرک کا پتا نہیں چلایا جاسکا ہے۔ پولیس نے خاتون کے قریبی عزیزوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے.

مزیدخبریں