نامور ادکارہ روحی بانوکی پہلی برسی

Jan 25, 2020 | 12:03

ویب ڈیسک

 ماضی کی معروف ادکارہ روحی بانوکومداحوں سے پچھڑے ایک برس بیت گیا۔روحی بانو ادکاری میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے آج بھی لوگوں کےدلوں میں زندہ ہیں ۔
70 اور 80 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی ادکارہ روحی بانو 10 اگست 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ روحی بانو کے والد اللہ رکھا خان معروف طبلہ نواز تھے ۔ ورسٹائل ادکارہ نے اپنے فن کا آغاز دوران تعلیم کیا جب وہ ایم اے نفسیات کررہی تھیں ۔ فاروق ضمیر کی جانب سے ایک   کوئز شو کے دوران انہیں ادکاری کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے قبول کیا ،یوں روحی بانو نے ادکاری کی دنیا میں اپنا قدم رکھا ۔ 2005 میں ان پر اچانک غموں کا پہاڑ اس وقت ٹوٹ پڑ ا جب ان کے20 سالہ اکلوتے بیٹے   علی کو فائرنگ کر کےقتل کردیا گیا ۔ روحی بانو  اپنے بیٹے کے قتل کا صدمہ برداشت نہ کر سکیں  اور   اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں ۔ ذہنی توازن کھونے کے بعد وہ بہت عرصہ تک لاہور میں واقع "فاؤنٹین ہاوس" میں رہائش پذیر رہیں.
2017 میں کافی عرصہ ان کے لاپتہ ہونے کے خبر یں بھی  سامنے آتی رہیں لیکن بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ اپنے بھائی کے گھر قیام  پذیر ہیں ۔اس کے بعد انہوں نے نومبر 2018 میں ایک   پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم اور   چیف جسٹس سے اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ انہیں قبضہ مافیا کی جانب سے جائیداد کے حوالے سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جس  کے بعد انہیں فاؤنٹین ہاؤس بھیجوادیا گیا ۔وہپھر کچھ عرصے کے لئے منظرسے غائب رہیں ا  ور اس کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ترکی  میں اپنی بہن روبینہ یاسمین کے پاس استنبول کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں ۔روحی بانو 10 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے  بعد 25 جنوری 2019 کو انتقال کر گئیں ۔

مزیدخبریں